19 جولائی، 2020، 12:29 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 83860704
T T
0 Persons
عراق میں ایرانی وزیر خارجہ کے مذاکرات کا آغاز

بغداد، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ عراقی دارالحکومت بغداد پہنچنے کے موقع پر کہا ہے کہ ہم اپنے عراقی بھائیوں کے ساتھ شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کے کیس پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یہ بات "محمد جواد ظریف" نے اتوار کے روز بغداد کے بین الاقوامی اڈے پہنچنے کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم اس دورے کے دوران عراقی بھائیوں کے ساتھ شہید جنرل قاسم سلیمانی، ابومہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کے قتل میں امریکہ کے وحشیانہ اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ظریف نے نئی عراقی حکومت کی تشکیل کے بعد اپنے پہلے دورے عراق پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کے بیکوقت میں عراقی وزیر اعظم "مصطفی الکاظمی" منگل کے روز ایرانی دارالحکومت تہران کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے موجودہ دورے بغداد کو پہلے ہی منصوبہ بندی کیا گیا اور الکاظمی کے سعودی عرب اور اس کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے سفر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عراقی وزیر اعظم ایرانی صدر کی باضابطہ دعوت کی بنا پر منگل کے روز ہمارے ملک کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بغداد کے دورے سے ہمارا مقصد 2018 کو صدر روحانی کے دورے عراق میں باہمی معاہدوں کا جائزہ لینا کے علاوہ عراقی صدر، وزیر اعظم، عدلیہ کے سربراہ، پارلیمنٹ کے سربراہ اور وزیر خارجہ کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں اور بات چیت کرنا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم الحشد الشعبی تنظیم کے سربراہ اور بعض عراقی سیاسی راہنماؤں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی تبدیلیوں اور مسائل اور علاقائی تعاون کا جائزہ لینا، ان مسائل میں سے ایک ہے اس دورے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم عراقی علاقے کردستان کے سربراہ "نیچروان بارزانی" کی باضابطہ دعوت پر منگل کی شام اربیل کا دورہ کریں گے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران اور اس علاقے کے درمیان تعلقات پر مذاکرات کئے جائیں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے بغداد کے بین الاقوامی اڈے پہنچنے کے موقع پر شہید جنرل قاسم سلیمانی، ابومہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے مقام کا دورہ کرکے ان پر خراج عقیدت کی پیش کی۔
یاد رہے کہ محمد جواد ظریف آج بروز اتوار بغداد کا ایک روزہ دورہ پر ہیں جس کے بعد عراقی علاقے کردستان کے سفر کا آغاز کرے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .